جودکھتا ہے وہ بکتا ہے

آج سے تیس چالیس سال پہلے تک لوگ بھوکے مرجاتے مگر اپنی عزت پرآنچ نا آنے کیلئے موت تک کوگلے لگالیتے تھے  گھر کی عورت پرتوخیر کوئی حرف انکے لئے موت کا نقارہ ہوتا تھا مگرمرد تک اپنی عزت پرجھوٹی سچی بات سننا گوارہ نہیں کرتے تھے۔ مگر اب وقت بدل گیا ہے اب عزت کیا ہے اسکے معنی بدل گئے ہیں۔  آج معاشرے کے ایک بڑے طبقے میں عزت اسکی ہے جسکا نام جتنا خبر میں ہے چاہے اچھے انداز میں ہو یا برے۔  ہمارہ معاشرہ اتنا مادی ہوچکا ہے کہ صرف اپنے مادی فائدے کے لئے لوگ خود جان بوجھ کراپنے اسکینڈلز بنواتے ہیں کبھی پیسے دے کرتو کبھی اپنے دوستوں سے کہہ کر۔ اب تو سوشل میڈیا ہے لہٰذا اب تو کسی کی ضرورت نہیں رہی بس ایک بات کردیں آپ کی شہرت راتوں رات آسمان کی بلندیوں پر پہنچ جائے گی آپ جہاں جائینگے وہاں آپ کو ہاتھوں ہاتھ لیا جائیگا کیونکہ جو شہرت آپ نے کسی  اورنامدار کے کاندھے پربندوق رکھ کرحاصل کی ہے اس میں سے کچھ حصہ تو دوسرے بھی لینگے نا۔ جھوٹے اسکینڈلز بنا کر سستی شہرت آپ نے حاصل کرلی، اپنا نام بھی بنا لیا اور پیسہ بھی بنا لیا، مگر وہ طبقہ جو ویسے تو آپ کو عزت دے رہا ہے آپ کے نام کے گن گا رہا ہے آپ کی ہر صیح و غلط بات پر تعریف کے ڈونگرے برسا رہا ہے کیا وہ طبقہ یا پورا معاشرہ آپ کواپنی خلوت میں عزت دار سمجھتا ہے؟  وہ طبقہ جو ابھی بھی اخلاقی و معاشرتی اقدار کو مقدم رکھتا ہے کیا وہ آپ کو آپ کے سامنے بھی عزت دینے کو تیار ہوتا ہے؟ شائد یہ بات ہم اپنی مادیت پسندی کی وجہ سے نا سوچیں کیونکہ اب ہم صرف اس بات پریقین رکھتے ہیں جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے اور عزت تو ویسے بھی آنی جانی شے ہے۔

 

ایس-گل

Advertisements

About S.Gull

ایک عام انسان جو اس دنیا کے پل پل بدلتے رنگوںکو دیکھتا اور محسوس کرتا ہے جو معاشرے میں آہستہ آہستہ سرایت کرتے مادیت پرستی اورانسانیت کی تڑپتی سِسکتی موت کا تماش بہین ہے۔ جو اگرچہ کے خود بھی اس معاشرے کا ہی حصہ ہے مگرپھربھی چاہتا ہے کہ گھٹا ٹوپ اندھیرے میں تھوڑی سے روشنی مل جائے
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s