دوغلاپن

نوٹ: یہ بلاگ انیس نومبرکولکھا گیا

کہنے کو تو ہم بہت پکے مسلمان ہیں اگر کوئی ہمارے مذہب کہ بارے میں کچھ کہہ دے توہم مرنے مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں مگر یہ باتیں صرف دکھاوے کی حد تک ہیں کیونکہ ہم مسلمان تو ہیں مگر صرف نام کی حد تک باقی ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان یا غیرمسلم سے متعلق جو احکامات ہیں ان سے ہمیں چنداں رغبت نہیں ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ ہم اپنےمخالف کی شان میں اپنے ذہن کی جتنی بھی گہری گندگی کی سطح ہو اسکے مطابق ایسے ایسے عظیم ورقیق الزامات لگاتے ہیں کہ اگر الزامات سانس لینے والے کوئی جاندار ہوتے تووہ بھی شرما جاتے۔ ہم الزامات میں زیادہ ترنشانہ اگلے کی ذات کو بناتے ہیں اس کی ذات پرزانی، شرابی وغیرہ جیسے الزامات لگا کر خود کوتیس مارخان سمجھتے ہیں ۔ اب اگر مخالف چپ رہے کہ اس نیچ سطح کی ذہنیت کا کیا جواب دے تو ہمارا سینہ فخرسے پھول جاتا ہے کہ دیکھا ہم نے تو سچ کہا تھا تبھی تو جواب نہیں دے رہا ہے اور اگر کہیں مخالف جواب دے دے تو ہم  خوشی کے مارے یہ کہتے نہیں چوکتے کہ صفائی دے رہا ہے اسکا مطلب ہے کہ بات سچ ہے۔۔۔ اور اگر کہیں مخالف      آپ کی ذہنی سطح پر گرکرآپ کے اصلی کرتوت کا کچا چٹھا کھول دے تو پھر ہمیں مذہب، سماجی ، اخلاقیات کا وہ  وہ  اسباق  یادآجاتے ہیں جن پر عمل کرنا ہمارا تو پیدائشی فرض نہیں مگرمخالف کا ضرور ہے اور پھر چیلوں چانٹوں کے  اعلی  و ارفع قسم کے بیانات  سن کر پڑھکر آپ  تہذیب و اخلاقیات کی نئی نئی  تشریحات سے اپنے علم میں اضافی کرتے ہیں ۔ یہ دوغلا پن  سیاست سے لیکر روزمرہ کی زندگی اور رشتوں میں ہم بہت خوبی سے نبھا رہے ہیں۔

 

ایس-گل

Advertisements

About S.Gull

ایک عام انسان جو اس دنیا کے پل پل بدلتے رنگوںکو دیکھتا اور محسوس کرتا ہے جو معاشرے میں آہستہ آہستہ سرایت کرتے مادیت پرستی اورانسانیت کی تڑپتی سِسکتی موت کا تماش بہین ہے۔ جو اگرچہ کے خود بھی اس معاشرے کا ہی حصہ ہے مگرپھربھی چاہتا ہے کہ گھٹا ٹوپ اندھیرے میں تھوڑی سے روشنی مل جائے
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s