عورت

نوٹ: یہ بلاگ اٹھارہ نومبرکولکھا گیا۔ 

کوئی  بھی مہذب معاشرہ اگرچہ کہ بچوں عورتوں اور بزرگوں کی عزت و تکریم امن و جنگ دونوں محاذوں میں اول درجے پر رکھتا ہے مگریہ بھی حقیقت ہے کہ مسلم فتوحات میں گنے چنے واقعات کے علاوہ دنیا میں لڑی جانے والی ہرجنگ میں سب سے زیادہ نشانہ بچوں عورتوں اور بزرگوں کو ہی بنایا گیا ہے۔ خاص طورپر عورتیں تو نا صرف جسمانی اور ذہنی تشدد کا شکارہوئی ہیں بلکہ لونڈیاں بنا کر کبھی کسے بڑے حرم سرا میں تو کبھی کسی بازار میں بھیڑ بکری کی طرح فروخت کردی گئی ہیں۔

اکیسویں صدی میں جھاں اگرچہ کہ جنگیں مختلف مقامات پرابھی بھی لڑی جارہی ہیں روایتی ہتیاروں اور سازشوں سے مگر اب ان جنگوں میں ایک نئے انداز کے جنگی محاذ کا  بھی اضافہ ہوگیا ہے، وہ ہے سوشل میڈیا۔

جیسے جیسے سیاسی ماحول ہمارے وطن میں بدل رہا ہے عوام اپنے حقوق کے سے آگاہی حاصل کررہی ہے ویسے ویسے عوامی حقوق کے مخالف ہر وہ ہتیھیار جو اپنے مخالفاا کے خلاف استعمال ہوسکتا ہو اسکو استعمال کررہے ہیں اور وہی امن و جنگ میں بلنگ و بانگ عورت کی تکریم کرنے والے آج مخالفت برائے مخالفت میں مخالف کی خواتین کو کبھی زانیہ تو کبھی فحاشہ قرار دے رہے ہیں کبھی کرائے پرملنے والی عورتیں۔ الغرض اس بات کی تفریق کئیے بنا کہ مخالف کا ساتھ دینے والی عورت ایک دو سال کی بچی ہے یا ایک بوڑھی خاتون سب کو انسانیت کے سب سے ذلیل درجے میں بھی سب سے زیادہ کمتر درجہ دیکر اپنی ذہنی کجروی کا اظہار بہت ڈھڑلے سے کرکے خود کو تہزیب و تمدن کے مہاتما ہونے کے ڈونگرے برسارہے ہیں۔

عورت ذات کی جو تکریم یہ کررہے ہیں ان سے صرف یہ سوال پوچھنا ہے کہ اگر عورت کو جودرجہ آپ دیتے ہیں تو  آپ کو پیدا کس نے کیا ہے؟ اگر وہ عورت نہیں ہے توپھر براہ مہربانی جنس واضح کردیں۔

 

ایس-گل

Advertisements

About S.Gull

ایک عام انسان جو اس دنیا کے پل پل بدلتے رنگوںکو دیکھتا اور محسوس کرتا ہے جو معاشرے میں آہستہ آہستہ سرایت کرتے مادیت پرستی اورانسانیت کی تڑپتی سِسکتی موت کا تماش بہین ہے۔ جو اگرچہ کے خود بھی اس معاشرے کا ہی حصہ ہے مگرپھربھی چاہتا ہے کہ گھٹا ٹوپ اندھیرے میں تھوڑی سے روشنی مل جائے
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s